محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک نئے اور تعمیری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور باہمی مفاد کے امور پر پیشرفت ہو رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔